بسم الله الرحمن الرحیم والحمد الله رب العالمین

کوثرِ وجود، زهرائے مرضیه سلام الله علیہا کی بارگاہِ بیکس پناہ میں پیش ہے

هَلْ یَسْتَوِی الَّذِینَ یَعْلَمُونَ وَالَّذِینَ لَا یَعْلَمُونَ

برابر ‏اور جاہل ‏کیا علم والے ہو سکتے ہیں؟ سوره زمر/ 9

تعارف:

کمپیوٹر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اصفہان، 2007 سے حضرت آیت الله حاج سید حسن فقیه امامی (قدس سره الشریف)، کے زیر نگرانی ، یونیورسٹی اور حوزۂ علمیہ کے علماء اور ماہرین و مفکرین کی مخلصانہ اور روزانہ کی انتھک کوششوں کے ساتھ مذہبی، ثقافتی اور علمی شعبوں میں اپنی سرگرمیاں شروع کی ہے۔

منشور:

کمپیوٹر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اصفہان نے اسلامی علوم کے میدان میں محققین ومفکرین کو کتابوں تک تیز رفتار طریقہ سے پہچانے کا بیڑا اٹھایا ہے،اور یہ دیکھتے ہوئے کہ اس میدان میں کام کرنے والے سرگرم ادارے اور مراکزبکھرے ہوئے اور جدا جدا ہیں جن تک رسائی بھی ناممکن لگتی ہے اس لئے صرف اور صرف علمی فائدہ کو مدّنظر رکھتے ہوئے اور ہر طرح کے ذاتی تعصب ،سماجی نقطۂ اختلاف ،قومی اور قبائلی اختلاف کو پَرے جھٹکتے ہوئےایک پروجیکٹ کا ڈھانچہ اس بنیاد پرقائم کیا کہ : »شیعہ مراکز اور ادارے کی تخلیق کردہ اور شائع کردہ تمام کتابوں اور انکےکاموں کو نظم وضبط اور ترتیب وتنظیم دیتے ہوئے انہیں یکجا کردیں « تاکہ اس کوشش کے ذریعہ ماہرین اور محققین کے پاس کتابوں اور تحقیقی مقالات کا انبار ہواور انکی جیب میں دنیا جہاں کا کتابخانہ موجود ہو تاکہ وہ ہردم اس سے فائدہ اٹھا سکیں، تعلیم یافتہ نسل اور تمام طبقات کے لئے مفید مواد مختلف زبانوں اور مختلف فارمیٹس میں تیار کرنا اور اسے سائبر اسپیس میں مفت منتشر کرنا اور دلچسپی رکھنے والوں تک پیغام اہلبیت علیہم السلام پہنچانا ہمارا مقصد ہے۔

ہمارے مقاصد:

  1. اسلامی ثقافت اور معارف ناب ثقلین کا فروغ اور ترویج و توسیع (کتاب الله و اهل البیت علیهم السلام)
  2. لوگوں ،اور خاص طور پر نوجوانوں کی عام حوصلہ افزائی تاکہ وہ وہ مذہبی مسائل زیادہ قریب سے سمجھ سکیں
  3. موبائل، ٹیبلٹ اور کمپیوٹرز میں بیکار اور بے ہودےمواد کے بجائے مفید مواد کو بڑھانا۔۔۔
  4. مدرسے اور یونیورسٹی کےمحققین و مفکرین کے لئے خدمات فراہم کرنا
  5. لوگوں میں مطالعے کی عمومی ثقافت کو عام کرنا
  6. اپنی اشاعتوں کو ڈیجیٹل بنانے کے لئے پبلشروں اور مصنفین کو ترغیب دلانا ۔

پالیسی:

  1. قانونی لائسنس اور اجازت کے مطابق کام کرنا
  2. ہم فکر اور ہم سُو مراکز کے ساتھ تعلقات و مواصلات
  3. متوازی اور تکراری کام یا پھر کسی کی جانبداری سے پرہیز
  4. صرف علمی مواد فراہم کرنا
  5. اشاعت کے ذرائع کا ذکر

ظاہر ہےکہ تمام کتابوں میں مندرج چیزوں کی ذمہ داری مصنف پر ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کی دیگر سرگرمیاں:

  1. کتابیں، کتابچے اور دیگر ماہناموں کی اشاعت
  2. کتاب پڑھنے کے مقابلوں کا انعقاد
  3. مجازی نمائشوں کاانعقاد: تھری ڈی، مذہبی جگہوں میں پنورما، سیاحت اور ...
  4. اینیمیشن کی تخلیق ،کمپیوٹر کھیل وغیرہ۔۔۔
  5. اس اڈریس کے ساتھ ویب سائٹ شروع کرناwww.ghbook.ir
  6. تولید:ڈرامائی پروڈکشن، لیکچرز اور ...
  7. مذہبی، اخلاقی اور نظریاتی و عقائدی سوالات کے جواب دینے کے نظام کی شروعات اور حمایت
  8. اکاؤنٹنگ سسٹم، میڈیا بنانے والا، موبائل میکر، بلوتوت خودکار اور دستی نظام، ویب کیوسک، ایس ایم ایس اور ...کی نظام سازی SMS و...
  9. عوام کے لئے مجازی تعلیمی نصاب اور ٹریننگ کورسز (مجازی)
  10. ٹیچر ٹریننگ کورسز(مجازی)

کمپیوٹرز ،ٹیبلٹ اور موبائل کے لئے گلوبل فارمیٹس میں مختلف قسم کے ریسرچ سافٹ ویئر کی تولید و تخلیق :

  1. JAVA
  2. ANDROID
  3. EPUB
  4. CHM
  5. PDF
  6. HTML
  7. CHM
  8. GHB

چار عدد مارکٹ کتاب قائمیہ کے نام سے ،ورژن :

  1. ANDROID
  2. IOS
  3. WINDOWS PHONE
  4. WINDOWS

تین زبانوں فارسی، عربی اور انگریزی میں انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ پر مفت میں دستیاب ہے۔

اختتامی کلمات:

ہم ہر اس ادارے ، مرکز، مراجع معظم تقلید کے دفاتر، تنظیموں ، ناشرین، مصنفین اور تمام معزز بزرگوں اور دوستوں جنہوں نے ہمیں اس مقصد تک پہنچنے میں ہماری مدد کی یا اپنے ڈیٹا کو ہمارے اختیار میں قرار دیا شکر گذار ہیں۔

مرکزی دفتر کا پتہ:

اصفہان –خیابان عبدالرزاق - بازارچه حاج محمد جعفر آباده ای - کوچه شہید محمد حسن توکلی -پلاک 129- طبقه اول

ویب سائٹ: www.ghbook.ir

ای میل: info@ghbook.ir

دفتر ٹیلی فون : 34490125-031

تہران ٹیلی فون  : 88318722-021

تجارت اور فروخت : 09132000109

صارفین کے معاملات : 09132000109